Wednesday , December 12 2018

بی جے پی کو دیا گیا ووٹ ترنمول کے حق میں :سبرتا مکرجی

کولکتہ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر دیہی ترقیات و پنچایت سبرتا مکرجی نے آج کہا کہ بی جے پی اگر آنے والے ریاستی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوںکے تھوڑے سے بھی ووٹس حاصل کرنے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس سے ترنمول کانگریس کا ہی فائدہ ہوگا۔انہو نے کہا کہ بی جے پی آنے والے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے وٹس ہی حاصل کرسکتی ہے اوراگر ہو ایسا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس سے ترنمول کانگر یس کو سب سے زیادہ فائدہ ہوواضافہ ہوگا۔میڈیا نمائندوں کے اس سوال پر کہ آیا بی جے پی جو ریاست میں ا پنا پاوں جمانے کو شاں ہے ،کیا و ہ اس بار ریاست میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ حاصل کرپائے گی؟ انہو ںنے کہا کہ اس سے پہلے کانگریس اورسی پی آئی (ایم) اپوزیشن کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ،اور اگر بی جے پی ان اپوزیشن جماعتوں کے ووٹس حاصل کرپائں تو اس سے براہ راست فائدہ ترنمول کانگریس کوہی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT