Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کو شہری علاقوں نے ہزیمت سے بچالیا

بی جے پی کو شہری علاقوں نے ہزیمت سے بچالیا

کانگریس کو دو مرحلوں میں 38 اور 39نشستیں ‘ اپوزیشن پارٹی کے تین مسلم امیدوار بھی منتخب
حیدرآباد۔18ڈسمبر (سیاست نیوز) گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دونوں مرحلوں میں رہا لیکن پہلے مرحلہ میں کانگریس نے 89 نشستوں میں 38 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 48 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ پہلے مرحلہ میں جہاں 89 نشستوں پر 9ڈسمبر کو انتخابات ہوئے تھے ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 48نشستوں پر اور کانگریس نے 38نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور بھارتیہ ٹرائیبل پارٹی کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی اور این سی پی کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔ دوسرے مرحلہ میں جہاں 14 ڈسمبر کو رائے دہی ہوئی تھی اس مرحلہ میں 93نشستوں کیلئے رائے دہی کا عمل مکمل کیا گیا تھا ۔ دوسرے مرحلہ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو شہری علاقوں کے سبب بھاری سبقت حاصل ہوئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے دوسرے مرحلہ کی رائے دہی والی جملہ 93 نشستوں میں 51 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کو 39 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس کے علاوہ 3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔گجرات اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 16نشستوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ کانگریس کو 2012 ء کی نشستوں کے اعتبار سے 16نشستوں کا فائدہ ہوا ہے ۔ گجرات میں ہوئے دو مرحلوں کے انتخابات کے دوران ایس سی اور ایس ٹی کیلئے محفوظ جملہ 40 نشستوں پر کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور 22 نشستوں پر کانگریس نے اپنی کامیابی درج کروائی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 14محفوظ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ مابقی4 محفوظ نشستوں میں بھارتیہ ٹرائیبل پارٹی کے 2 اور 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کے جملہ 77 کامیاب امیدوارو ںمیں 3 مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے جو کہ شہر احمدآباد کے حلقہ جات اسمبلی دریا پور سے شیخ غیاث الدین اور جمال پور (کھاڈیا)سے عمران یوسف کے علاوہ ونکانیر حلقہ سے محمد جاوید پیرزادہ منتخب ہوئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT