Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کو ناکام بنانے پسماندہ طبقات کا اتحاد ضروری

بی جے پی کو ناکام بنانے پسماندہ طبقات کا اتحاد ضروری

پٹنہ ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں اس سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے پسماندہ طبقات کے تمام گروپس پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں تاکہ بی جے پی کو ناکام بنایا جاسکے ۔ لالو پرساد یادو نے لوک سبھا انتخابات میں دیگر پارٹیوں کی ناکامیوں کیلئے بی جے پی کی موبائیل فون پر پھیلائے

پٹنہ ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں اس سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے پسماندہ طبقات کے تمام گروپس پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں تاکہ بی جے پی کو ناکام بنایا جاسکے ۔ لالو پرساد یادو نے لوک سبھا انتخابات میں دیگر پارٹیوں کی ناکامیوں کیلئے بی جے پی کی موبائیل فون پر پھیلائے گئے جھوٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ جنتاپریوار کے انضمام کے اعلان کے بعد لالوپرساد یادو چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے پرجاپتی راج نیتک چنتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پسماندہ طبقات کو یکجا ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے نریندر مودی پر تنقید کی اور کہا کہ مودی نے شروع میں خود کو چائے بیچنے والا قرار دیتے ہوئے تعارف کروایا تھا ۔ کیا آپ نے کبھی مودی کو چائے بیچتے ہوئے دیکھا ہے ۔ میں تو نہیں دیکھا ۔ یہ سب آر ایس ایس کا پھیلایا گیا پروپگنڈہ ہے ۔ موبائیل فون کے ذریعہ جھوٹ کو پھیلاکر ووٹ حاصل کئے گئے ۔ لوک سبھا انتخابات میں عوام کو بڑے پیمانے پر بے وقوف بنایا گیا ۔ اس لئے عوام کو ہوشیار رہنا چاہئیے ۔ بی جے پی والے دوبارہ موبائیل فونس کے ذریعہ بڑے بڑے وعدے کریں گے ۔ لہذا آپ تمام کو ہوشیار رہنا چاہئیے اور بی جے پی والوں کو سبق سکھایا جائے کہ بہار میں دوبارہ ایسا نہیں ہوگا ۔ عوام بی جے پی کی باتوں میں نہیں آئیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT