Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کو واضح اکثریت سے جیتنے کا یقین

بی جے پی کو واضح اکثریت سے جیتنے کا یقین

نئی دہلی ؍ احمدآباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ پارٹی آئندہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے اور پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے عام جلسوں میں عوام کا ردعمل دیکھتے ہوئے بی جے پی کو اعتماد ہے کہ وہ واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں کامیاب رہے گی۔ اُسے 272 سے زیادہ نشس

نئی دہلی ؍ احمدآباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ پارٹی آئندہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے اور پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے عام جلسوں میں عوام کا ردعمل دیکھتے ہوئے بی جے پی کو اعتماد ہے کہ وہ واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں کامیاب رہے گی۔ اُسے 272 سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔ روی شنکر پرساد نے کہاکہ اُن کی پارٹی اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ آئندہ انتخابی نتائج کانگریس سے پاک حکومت ملک کو دے سکیں۔ پرکاش جاودیکر نے کہاکہ اُنھیں اکثریت کے ساتھ کامیابی کا یقین ہے۔ احمدآباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب عام انتخابات کے پروگرام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے نریندر مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ ’’درست انتخاب‘‘ کریں اور بی جے پی کو ووٹ دے کر خوشحالی کے دور کا آغاز کریں۔ اُنھوں نے عام انتخابات کو جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار قرار دیا اور عوام سے ہندوستان کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT