Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملنے پر شیئر بازار میں گراوٹ

بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملنے پر شیئر بازار میں گراوٹ

ممبئی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی اطلاعات آتے ہی شیئر بازار میں گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سینسیکس میں تقریبا 12عدد کی گرواٹ درج کی گئی جبکہ نفٹی چار عدد نیچے لڑھک گیا۔

حالانکہ بی جے پی کو واضح اکثریت کے عندیہ پر صبح شیئر بازار میں کافی تیزی دیکھی گئی تھی۔

سینسیکس بارہ عدد گراوٹ کے ساتھ 35993پر پہنچاتھا جبکہ نفٹی 10929کا ڈیٹا پار کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

لیکن بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی باعت دونوں میں رفتہ رفتہ گرواٹ آگئی۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں او رکسی بھی سیاسی جماعت کوواضح طور پر اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT