Sunday , April 22 2018
Home / عرب دنیا / بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج ، بارہ بنکی کے مسلمانوں کو دھمکی

بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج ، بارہ بنکی کے مسلمانوں کو دھمکی

لکھنؤ ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بی جے پی چیرمین امیدوار کے شوہر نے مسلم رائے دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں ووٹ دیں یا پھر سنگین عواقب و نتائج کاسامناکریں ۔ ششی سریواستو کے شوہر رنجیت بہادر بی جے پی لیڈر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت ہے ، سماج وادی پارٹی حکومت نہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلمان بی جے پی امیدواروں اور ان کی بیوی کوووٹ نہ دیں تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس وقت سماج وادی پارٹی بھی ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتی ۔

TOPPOPULARRECENT