Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کو گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات میں کامیابی کا یقین

بی جے پی کو گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات میں کامیابی کا یقین

مجلس بلدیہ کی عدم موجودگی کے علاقوں میں بھی سڑکوں کی تعمیر کا تیقن ‘ ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر پی ڈبلیو ڈی کا بیان

لکھنو۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات اور یو پی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ یہ کہتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا نے کہا کہ انتخابی نتائج ثابت کردیں گے کہ کون ’’ زبردست نیتا ‘‘ ہے اور کون ’’زبردستی کا نیتا‘‘ ہے ۔ موریا نے پارٹی کے ہماچل پردیش میں انتخابی کامیابی کی اُمید ظاہر کی اور کہا کہ پارٹی ہماچل پردیس میں آرام دہ اکثریت حاصل کرے گی ۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ایک جامہ کامیابی درج کروائے گی ۔ صرف ایک ہی نیتا گجرات میں ہے اور وہ ہے ہمارے وزیراعظم نریندر مودی اور میں آپ سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ گجرات اسمبلی کے انتخابات اسے ثابت کردیں گے ۔ انہوں نے شہری مجالس بلدیہ کے یو پی میں انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کنول کا پھول 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں کھل چکا ہے اور 2017ء کے یو پی اسمبلی انتخابات میں دوبارہ کھلا ۔ یہ دوبارہ نمایاں طور پر پوری ریاست کے شہری مجالس بلدیہ کے انتخابات میں کھلے گا ۔ بی جے پی شہری مجلس بلدیہ کے انتخابات ماضی میں بھی جیت چکی ہے ۔ یہ رجحان جاری رہے گا اور ریاست کے عوام اچھی طرح جانتے ہیںکہ جب بی جے پی حکومت مرکز میں ہو تو ریاست اور شہری مجالس بلدیہ میں بھی ہونی چاہیئے تاکہ ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو ۔ موریا نے ان اندیشوں کو مسترد کردیا کہ بی جے پی کے تعلقات اسمبلی انتخابات میں اپنے حلیفوں ‘ اپنادل ( سونے لال ) اور سہیل دیو کی بھارتیہ سماج پارٹی سے کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے بنیاد خبریں ہیں ۔ وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ دونوں پارٹیاں بی جے پی کی انتخابی حلیف ہیں ۔ حال ہی میں اپنا دل ( ایس) نے فیصلہ کیا ہے کہ شہری بلدی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی جب کہ ایس بی ایس پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بل بوتے پر بلدی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ شہری مجالس بلدیہ کے انتخابات تین مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ پہلا مرحلہ 22نومبر کو ہوگا ۔ نتائج کا اعلان یکم ڈسمبر کو کیا جائے گا ۔ موریا نے جو پی ڈبلیو ڈی کا قلمدان بھی رکھتے ہیںکہا کہ یو پی سڑکیں تعمیر کرنے کیلئے نئی ٹکنالوجی استعمال کررہا ہے ۔ موجودہ ٹکنالوجی جو ہم استعمال کررہے ہیں غالباً بہترین ٹکنالوجیوں میں سے ایک ہے ۔ حال ہی میں ایک ٹیم نے مہاراشٹرا کا دورہ کیا تھا تاکہ ہماری ٹکنالوجی کو سمجھ سکے اور اس کو اختیار کرسکیں ۔ ہم نئی سرکیں بنانے کیلئے پرانے مال کو جدید بنارہے ہیں ۔ اس سے سڑکوں کی عمر میں تقریباً 30فیصد اضافہ ہوجائے گا ۔ جب کہ پیداوار کی لاگت میں 30فیصد کمی واقع ہوگی ۔ قبل ازیں ایک سڑک کی تعمیر کیلئے 8تا 9 ماہ کا عرصہ درکار تھا اب یہ چار مہینے میں تعمیر ہوجاتی ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے اطلاع دی کہ ان علاقوں میں بھی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے جہاں مجلس بلدیہ ناکارہ پلاسٹک استعمال کرے گی ۔ سڑکوں کی خصوصیات کے بارے میں وزیر پی ڈی ڈبلیو نے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کے ساتھ وابستگی پیدا کریں ۔ نئی سڑکیں ظاہر کردیں گی کہ مقامی ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقہ میں کس قدر کام کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT