Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کو 2019 انتخابات میں بھی اقتدار کا دعویٰ

بی جے پی کو 2019 انتخابات میں بھی اقتدار کا دعویٰ

تلنگانہ اسٹیٹ آفس میں ریسیپشن سے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( این ایس ایس) : مرکزی وزیر شہری ترقی و پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو کا راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد وجئے واڑہ سے یہاں آمد پر شمس آباد ایرپورٹ پر تلنگانہ کے پارٹی قائدین کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ۔ بعد ازاں وہ بی جے پی اسٹیٹ آفس نامپلی پہنچے جہاں پارٹی قائدین اور کیڈر کی جانب سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا ک پارٹی کے قائدین اور ورکرس نے ہمیشہ پارٹی کے استحکام کے لیے کام کیا اور انہوں نے پارٹی کے نظریہ کے راستہ سے کبھی انحراف نہیں کیا ۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اسکام اور اسکنڈل سے پاک حکومت کی فراہمی نریندر مودی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کرپشن سے پاک حکومت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کے کارناموں کو ہضم نہیں کرپارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام 2019 کے انتخابات میں بھی مودی حکومت کو منتخب کرنے کے لیے انتظار کرہے ہیں ۔ تقریب استقبالیہ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ تلنگانہ پارٹی یونٹ صدر ڈآکٹر کے لکشمن ، ارکان اسمبلی جی کشن ریڈی ، سی رامچندر ریڈی اے پی کے وزیر کے سرینواس ، ایم ایل سی رامچندر راؤ اور دوسروں نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT