Monday , June 18 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کیساتھ اتحاد کا امکان نہیں:عمر عبداللہ

بی جے پی کیساتھ اتحاد کا امکان نہیں:عمر عبداللہ

سرینگر ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج بی جے پی کے ساتھ کوئی بھی اتحاد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پارٹی کے صدر امیت شاہ کے تبصروں کے تناظر میں تو اس کے قائدین کے ساتھ دور سے بھی مصافحہ کرنا پسند نہیں کریں گے۔ ’’حال میں، صدر بی جے پی نے جموں و کشمیر، میری پارٹی (نیشنل کانفرنس) اور میری فیملی کے تعلق سے بھی تبصرے کئے ہیں۔ میں شاید دور سے بھی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانا نہیں چاہوں گا،‘‘ عمر نے ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ عمر نے جو این سی کے کارگزار صدر بھی ہیں، کہا کہ بی جے پی قائدین نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے جو انھیں مرکز میں برسراقتدار پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر نظرثانی کی تحریک دلائے۔

TOPPOPULARRECENT