Friday , November 24 2017
Home / تفریح / بی جے پی کیلئے فلمی اداکار اجئے دیوگن کی انتخابی مہم

بی جے پی کیلئے فلمی اداکار اجئے دیوگن کی انتخابی مہم

بہار شریف میں تاخیر سے آمد پر ہجوم کی سنگباری
بہار شریف۔/13اکٹوبر ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک انتخابی ریالی میں فلمی اداکار اجئے دیوگن کی آمد میں تاخیر سے برہم ہجوم کی سنگباری اور پولیس لاٹھی چارج میں تقریباً 12افراد بشمول بعض پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر ویویکانند کمار نے بتایا کہ جلسہ گاہ پر فلمی اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے زبردست ہجوم اُمڈ پڑا تھا لیکن اجئے دیوگن مقررہ وقت 10:30 بجے صبح کی بجائے ایک بجے پہنچے۔ فلمی اداکار کی آمد کے انتظار میں ہجوم بے قابو ہوکر پولیس عملہ پر کرسیاں اور پتھر پھینکنے لگا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کردیا جس میں ایک درجن افراد بشمول بعض پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ اجئے دیوگن یہاں بی جے پی امیدوار سنیل کمار کے انتخابی جلسہ سے مخاطب کرنے تھے تھے بالآخر انہوں نے ہیلی کاپٹر سے ہجوم کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا لیکن یہاں اُترنے کی جرأت نہیں کرسکے۔ قبل ازیں لکھی سرائے کھگریا میں بھی فلمی اداکار کے پروگرامس میں شور شرابہ دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع نالندہ کا ہیڈ کوارٹر بہار شریف چیف منسٹر نتیش کمار کا آبائی مقام ہے۔ یہاں سے بی جے پی نے سنیل کمار کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جنہوں نے جنتا دل متحدہ سے مستعفی ہوکر زعفرانی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT