Sunday , May 27 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کیلئے 2019کا پارلیمانی چناؤ اب آسان نہیں : ٹی آر ایس

بی جے پی کیلئے 2019کا پارلیمانی چناؤ اب آسان نہیں : ٹی آر ایس

حیدرآباد۔18ڈسمبر (پی ٹی آئی ) گجرات میں بی جے پی کا توقعات سے کمتر انتخابی مظاہرہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ 2019ء کے عام انتخابات این ڈی اے کی بڑی پارٹی کیلئے ہرگز آسان نہیں ہوں گے ‘ ایک سینئر ٹی آر ایس لیڈر نے آج یہ بات کہی ۔ اے پی جیتندر ریڈی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا کلیدی نکتہ یہ ہے کہ اب بی جے پی کیلئے 2019ء کا الیکشن آسان ہونے والا نہیں ۔ انہیں دوبارہ اپنے نظم و نسق کی جانچ کرنی ہوگی ۔ اگرچہ بی جے پی کا مغربی ریاست میں اقتدار پر واپس ہونا طئے ہے لیکن جیتندر ریڈی نے آج کے انتخابی فیصلہ کو اس پارٹی کیلئے جھٹکہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک جھٹکہ ہے ۔ 99 نشستوں تک محدود رہتے ہوئے اقتدار کی برقراری کوئی بڑا کارنامہ نہیں ۔ گجرات کے نتائج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا اثر ہے ۔ عوام نے واقع اسے پسند نہیں کیا جو کچھ بھی بی جے پی حکومت نے کیا ہے اور یہ انتخابی نتیجہ ہے جس کے ذریعہ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تاجرین جی ایس ٹی لاگو کرنے کے بعد سے پریشانی میں مبتلا ہے اور کہا کہ اُس ریاست کی تاجر برادری نے گذشتہ تین ماہ میں بہت خراب حالات دیکھیں ہیں ۔ لہذا یہ اُسی کی عکاسی اور مخالف حکومت اثر بھی ہے ۔ دریں اثناء تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی اور صنعتیں کے ٹی راما راؤ نے وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی پارٹی کی گجرات اور ہماچل پردیش میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو بھی سراہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں طاقتور مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جمہوریت کی کامیابی ہوئی اور اُس کیلئے مستحکم حکومت اور لچکدار اپوزیشن دونوں کی ضرورت رہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT