Tuesday , December 11 2018

بی جے پی کی انتخابی مہم ‘ مودی اور دیگر قائدین کی شرکت کا امکان

حیدرآباد 24 نومبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے اعلی قائدین تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ریاستی بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی 27 نومبر کو نظام آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی 3 ڈسمبر کو لال بہادر اسٹیڈیم میں بھی ریلی سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر امیت شاہ بھی پارٹی کی انتخابی مہم میں شامل ہونگے ۔ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ بھی امکان ہے کہ انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ واضح رہے کہ امیت شاہ ریاست میں پہلے ہی محبوب نگر سے پارٹی کی مہم کا آغاز کرچکے ہیںاور اس کے بعد وہ مزید دو جلسوں سے بھی خطاب کرچکے ہیں۔ بی جے پی ریاست میں تنہا مقابلہ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT