Wednesday , December 12 2018

بی جے پی کی انتخابی میٹنگ میں این ایس اے کی شرکت پر سی پی ایم کا اعتراض

نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کی تریپورہ یونٹ نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہیکہ بی جے پی کی ’’الیکشن میٹنگ‘‘ کا جائزہ لیا جائے جس میں قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈاول نے شرکت کی۔ یہ میٹنگ 14 جنوری کو یہاں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی سرکاری قیامگاہ پر منعقد کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر کو موسومہ مکتوب میں تریپورہ سی پی ایم سکریٹری بیجن دھار نے گذشتہ روز الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے انتخابی مقصد کیلئے این ایس اے کو استعمال کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے زعفرانی پارٹی کے خلاف سخت قانونی اقدامات کی اپیل بھی کی۔ مکتوب میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ میٹنگ بالکلیہ سیاسی مقصد کیلئے طلب کی گئی تاکہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی حکمت عملی وضع کی جاسکے۔ وزیرداخلہ کے خلاف بی جے پی کے انچارج برائے شمال مشرق رام مادھو اور سینئر آر ایس ایس لیڈر کرشنا گوپال بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT