Monday , May 28 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کی تمام ذیلی تنظیموں کی مشترکہ مجلس عاملہ کے اجلاس کا آغاز

بی جے پی کی تمام ذیلی تنظیموں کی مشترکہ مجلس عاملہ کے اجلاس کا آغاز

نئی دہلی’ 17مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی کی تمام سات ذیلی تنظیموں کی قومی مجلس عاملہ کامشترکہ اجلاسآج یہاں شروع ہوئی جس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور متعلقہ طبقات میں پارٹی کا پیغام پہونچانے کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔دہلی میونسپل کارپوریشن کے سیوک سینٹر کے آڈیٹوریم میں یہ اجلاسشروع ہوا۔ افتتاحی اجلاس میں پارٹی کے صدر امیت شاہ اور تنظیمی جنرل سکریتری رام لال کے علاوہ بی جے پی کے شیڈولڈ کاسٹ’ شیڈولڈ ٹرائب اور قبائلی مورچہ’ مہیلا مورچہ’ یووا مورچہ ‘ کسان مورچہ’ اقلیتی مورچہ اور پسماندہ طبقات مورچہ کے سربراہ موجود تھے ۔ میٹنگ کے اختتامی اجلاس سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق میٹنگ شام چھ بجے تک چلے گی اور وزیر اعظم شام پانچ بجے میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔یہ اپنی طرح کی پہلی میٹنگ ہے جس کا مقصد آئندہ لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور اسے رفتار فراہم کرنا ہے ۔ میٹنگ میں ذیلی تنظیموں کے تقریباً آٹھ سو عہدیدار حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل مسٹر شاہ کے چودہ مئی کو پارٹی کے قومی عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا اور تمام کارکنوں سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں لگ جانے کی اپیل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT