Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کی جنوبی ریاستوں پر توجہ ‘ قومی ترجمان کا بیان

بی جے پی کی جنوبی ریاستوں پر توجہ ‘ قومی ترجمان کا بیان

حیدرآباد ۔23اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے قومی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے آج کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت آئندہ عام انتخابات میں اپنے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیئلے جنوبی ریاستوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے جنوبی ریاستوں میں پارٹی کو فروغ دینے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاستوںک ے عوام نے معاشی اصلاحات اور وزیر اعظم مودی کے مختلف فلاحی پروگراموں کی وجہ سے بی جے پی میں یقین کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت چاہتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جنوبی ریاستوں سے لوک سبھا کی زیادہ نشستیں حاصل کی جاسکیں۔ انہیں امید ہے کہ بی جے پی آئندہ عام انتخابات میں جنوبی ہند کی بیشتر نشستوں سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں پارٹی کے قدم مضبوط ہیں اور آندھرا پردیش میں اس کا تلگودیشم کے ستھ اتحاد ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا آئندہ انتخابات میں بی جے پی کا تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے اتحاد ہوگا انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے مرکزی قیادت فیصلہ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کیرالا میں اپنے موقف میں بہتری حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT