Wednesday , August 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کی جیت ‘ ووٹنگ مشینوں کا نتیجہ : سنجے نروپم

بی جے پی کی جیت ‘ ووٹنگ مشینوں کا نتیجہ : سنجے نروپم

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے آج کہا کہ گجرات میں بی جے پی کی کامیابی اس لئے نہیں ہوئی کہ ریاست کے عوام نے اسے ووٹ دیا ہے بلکہ یہ کامیابی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے ای وی ایمس کو ہندوستانی جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ۔ سنجے نروپم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جب سارا گجرات بی جے پی کے خلاف تھا اور خالی کرسیاں خود وزیر اعظم کی ریلیوں میں دیکھی جا رہی تھیں ایسے میں یہ کامیابی گجرات کے عوام کی جانب سے نہیں ہے بلکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے حاصل کردہ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو ابتداء سے شبہ تھا ۔ سب کو خبردار کیا جاتا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہندوستانی جمہوریت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ کانگریس نے انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور بی جے پی کی جتنی کامیابی دکھائی جا رہی ہے پارٹی نے اتنی کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT