Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی دال نہیں گلی تو دال کو ہی مہنگا کردیا: لالو

بی جے پی کی دال نہیں گلی تو دال کو ہی مہنگا کردیا: لالو

پٹنہ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتال دال (آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو نے دال کی ریکارڈ توڑ قیمتوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی پر آج جم کر نشانہ لگایا اور کہا کہ بہار میں بی جے پی کی دال نہیں گلی تو اب دال کو ہی مہنگا کردیا۔ مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا کہ ’’بہار میں بی جے پی کی دال نہیں گلی تو اب دال کو ہی مہنگا کردیا۔ غریب کے ہاتھ سے پلیٹ چھین کر امیروں کی جیبیں بھررہے ہیں مودی۔‘‘ موتیہاری میں جمعہ کو اپنے اوپر پنکھا گرنے کے واقعہ پر انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، دیوی ماں ہر پل میرے ساتھ۔ ساتھ رہتی ہیں۔‘‘ اس سے قبل مسٹر یادو نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر بھاگوت 70 فیصد غریب، محروم ہندو طبقات کی تحفظات کی مخالفت کرتے ہیں تو اس سے واضح ہے کہ آر ایس ایس ایک اشرافیہ برہمن نواز اور نسل پرست تنظیم ہے نہ کہ ہندو نواز۔

TOPPOPULARRECENT