Wednesday , December 19 2018

علحدگی پسند مذاکرات کی پیشکش قبول کرلیں : محبوبہ مفتی

سرینگر 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسندوں کو مرکز کی بات چیت کیلئے پیشکش کو قبول کرکے موقع کا فائدہ اٹھانے کی تاکید کے ساتھ چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہر کوئی مانتا ہیکہ ریاست کی صورتحال سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی سطح پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے رمضان سیزفائر کا اقدام کرنے کے بعد بات چیت کی پیشکش کرنا سیاسی مساعی کا آغاز ہے۔ میرا احساس ہیکہ سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کوششیں ہورہی ہیں۔ یہ سیاسی عمل کس حد تک آگے جاسکتا ہے اس کا انحصار یہاں کی صورتحال پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT