Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کی مسلمانوں سے قربت جمہوریت کی کامیابی : ڈگ وجئے سنگھ

بی جے پی کی مسلمانوں سے قربت جمہوریت کی کامیابی : ڈگ وجئے سنگھ

راگھو گڑھ ( مدھیہ پردیش ) 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ کی لکھنو میں مسلم مذہبی رہنماوں سے ملاقات کے پس منظر میں کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی مسلمانوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش جو کر رہی ہے وہ در اصل جمہوریت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے یو پی میں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے مذہبی لیڈرس سے ملاقات کی تھی ۔ سنگھ نے مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ راج ناتھ سنگھ

اور بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی مسلمانوں کے تعلق سے بات کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بدعنوانیوں کیخلاف کارروائی کرنے میں یقین رکھتے ہیں تو پھر انہوں نے بابو بھائی بوکاڈیہ کو اپنی کابینہ میں شامل کیوں کیا ہے جنہیں ایک عدالت کی جانب سے تین سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔ بابو بھائی بوکاڈیہ کو ایک عدالت کی جانب سے غیر قانونی کانکنی کے مقدمہ میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے حق میں کوئی لہر نہیں ہے اور یہ صرف میڈیا کی اختراع ہے۔

اڈیشہ میں 8 بوتھس پر صفر رائے دہی
ملکان گری۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ضلع ملکان گری میں ماؤسٹوں سے متاثرہ چترا کونڈا اسمبلی حلقہ کے 15 بوتھس پر مکرر رائے دہی ہوئی لیکن 8 پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی رائے دہندے نے ووٹ نہیں ڈالا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماؤسٹوں کا خوف اور طویل فاصلہ اس کی اہم وجوہات ہیں۔ 10 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین چھین لینے اور آگ لگادینے کے واقعہ کے بعدمکرر رائے دہی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT