Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ کیلئے 20ہزار کارکن مصروف

بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ کیلئے 20ہزار کارکن مصروف

لکھنو۔14مئی(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں بھاری اکثریت سے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے 20ہزار کارکن پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لئے گھر گھر جاکر مہم چلا رہے ہیں۔دو مہینے پہلے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بہترین کامیابیحاصل کرنے کے بعد 2019 کے اہم لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے یہ کوشش کی جارہی ہے ۔پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر ”میرا گھر بی جے پی کا گھر”کا پوسٹر چپکا رہے ہیں اور پارٹی کا پرچم لگا رہے ہیں۔مہم کے ساتھ کارکن حریف پارٹیوں سماجوادی پارٹی،بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے زمینی سطح کارکنوں اور بوتھ سطح کے لیڈروں کو بھی برسراقتدار پارٹی میں شامل ہونے کے لئیترغیب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔پارٹی کے مفکر دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ صدی منانے کے لئے مہم شرو ع کی جارہی ہے ۔عوامی مقبولیت کی مہم 25مئی تک جاری رہے گی،اس دن نریندرمودی حکومت اپنی تیسری سالگرہ منائے گی۔بی جے پی رہنما نے کہا کہ حریف پارٹیوں میں موجودہ حالات میں ان کے زمینی سطح کے کارکنوں سے رابطہ کرنے اور انہیں بی جے پی میں شمولیت کے لئے ترغیب دینیسب سے اچھا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ زمینی سطح کے کارکن کسی بھی پارٹی کی ریڈھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور الیکشن کے دوران یہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا،”اگر حریف پارٹیوں کے کارکنوں کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے راضی کرلیا جاتا ہے ،تو یہ آئندہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے لئے فائدہ مند ہوگا۔”انہوں نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی دونوں نے پہلی بار مقامی بلدیاتی انتخابات کے لئے ریاست میں اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔بی جے پی نے حریف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کو بی جے پی میں شامل کرنے کی مہم کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دین دیال اپادھیائے کے لئے کوئی اچھوت نہیں ہے اور بی جے پی ”سب کا ساتھ سب کا وکاس ”میں یقین رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT