Wednesday , October 24 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کی مہینگی تشہیری مہم اور میڈیا شکست کی وجہ

بی جے پی کی مہینگی تشہیری مہم اور میڈیا شکست کی وجہ

انٹونی پیانل کے اجلاس میں جھارکھنڈ ‘ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے کانگریس قائدین کا ادعا

انٹونی پیانل کے اجلاس میں جھارکھنڈ ‘ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے کانگریس قائدین کا ادعا

نئی دہلی 22 جون (سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ ‘ اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے کانگریس قائدین نے آج کہا کہ بی جے پی کی جانب سے انتخابی مہم پر بھاری رقومات کے خرچہ اور میڈیا کو استعمال کئے جانے کے نتیجہ میں پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ان ریاستوں کے قائدین نے آج سابق وزیر دفاع مسٹر اے کے انٹونی کی قیادت والے پارٹی کے ایک اعلی سطح کے پیانل کے سامنے پارٹی شکست کی وجوہات پیش کیں۔ پارٹی ذرائع کے بموجب ان قائدین نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم بھی کچھ مقامات پر ٹھیک نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اجلاس میں انٹونی پیانل نے ہر شریک لیڈڑ سے کہا کہ وہ پارٹی کی شکست کی وجوہات بتائے اور یہ تجاویز بھی پیش کرے کہ پارٹی کس طرح سے واپسی کرسکتی ہے ۔ تینوں ریاستوں کے تمام لوک سبھا امیدواروں ‘ پردیش کانگریس کے سربراہوں اور سینئر قائدین نے شرکت کی ۔ ان قائدین نے کہا کہ انتخابات میں پیسے نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے میڈیا کو مینیج کیا تھا اور اس نے جو طریقہ اختیار کیا تھا وہ عصری اور انتہائی مہینگا تھا ۔ یہ سب کچھ سابق کے انتخابات سے بہت مختلف تھا ۔ ان قائدین نے کہا کہ بی جے پی اس بار کامیابی کیلئے بہت زیادہ کوشاں تھی اور اس نے کامیابی کیلئے ہر طریقہ اختیار کیا ہے ۔ کچھ قائدین نے الزام عائد کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی ہے ۔ جھارکھنڈ میں کانگریس پارٹی جے ایم ایم لیڈر ہیمنت سورین کی قیادت والی ریاستی حکومت میں حصہ دار ہے ۔ وہ دوسری دو ریاستوں میں اپوزیشن میں ہے ۔ ان تینوں ریاستوں کے انچارچ کانگریس جنرل سکریٹری مسٹر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ یہ حالات کا جائزہ لینے کی کوشش ہے ۔ ہم نے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جائے کہ م کہاں غلط ہوگئے اور پارٹی کا احیاء کس طرح سے کیا جاسکتا ہے ۔ پارٹی کو چھتیس گڑھ میں کامیابی کی امید تھی تاہم اسے گذشتہ سال کے اسمبلی انتخابات اور جاریہ سال کے لوک سبھا انتخابات میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT