Tuesday , December 11 2018

بی جے پی کی نظر میں سیکولرازم اور جمہوریت کا کوئی احترام نہیں : سونیا گاندھی

جموں 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس نے اپنی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس نے جمہوریت کے لئے کوئی احترام کی نگاہ نہ رکھتے ہوئے مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کئے تھے۔ فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو منقسم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ سونیا گاندھ

جموں 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اِس نے اپنی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس نے جمہوریت کے لئے کوئی احترام کی نگاہ نہ رکھتے ہوئے مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرے کئے تھے۔ فرقہ وارانہ خطوط پر عوام کو منقسم کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ سونیا گاندھی جموں میں انتخابی ریالی سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر سادھوی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بی جے پی چاہتی ہیکہ عوام کو مذہب کے نام پر لڑایا جائے۔ اس پارٹی کو سیکولرازم اور جمہوریت پر کوئی ایقان نہیں ہے اور نہ ہی وہ ان کا احترام کرتی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ ان کی پارٹی پناہ گزینوں کے لئے وقت واحد میں بازآبادکاری کے کام کو پورا کرنے کی پابند عہد ہے۔ اِس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے افراد کو اراضی کے پلاٹس تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہم کشمیری پنڈتوں کو پُروقار طریقہ سے زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT