بی جے پی کی نفرت کی سیاست ناکام : سونیا گاندھی

نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ناکامی کو نفرت کی سیاست کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ ان 3 ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان میں کانگریس کی کامیابی باعث مسرت ہے۔ سونیا گاندھی نے آج پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں شرکت کے بعد باہر آتے ہوئے اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں اپنی پارٹی کی کامیابی پر یقینی طور پر بہت خوش ہوں اور اس سے زیادہ خوشی یہ ہورہی ہیکہ بی جے پی کی منفی سیاست کو بدترین شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ریاستوں کے عوام نے کانگریس کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے بی جے پی کی نفرت پر مبنی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ توقع ہیکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ یہی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT