Monday , May 21 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کی گجرات انتخابات کیلئے 5 ویں فہرست جاری

بی جے پی کی گجرات انتخابات کیلئے 5 ویں فہرست جاری

کانگریس سے مستعفی پرہلاد پٹیل کو ٹکٹ نہیں ملا، 13 ناموں کا اعلان
احمد آباد۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے 13 امیدواروں کی اپنی 5 ویں فہرست جاری کی ہے۔ اس طرح اس نے موجودہ دو ارکان اسمبلی کو انتخابات سے خارج کردیا ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد راجیہ سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہونے والے پرہلاد پٹیل نے مہسانہ میں وجئے پور حلقے سے ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ بی جے پی نے ی ہاں سے رمن بھائی پٹیل کو امیدوار بنایا ہے۔ گجرات کے وسطی علاقہ اور شمالی گجرات میں ان 13 نشستوں میں سے 7 پر کانگریس کا قبضہ ہے۔ اس میں وجئے پور بھی شامل ہے۔ بی جے پی نے 182 رکنی اسمبلی کے لیے اب تک 148 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ آج جن لیڈروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں گجراتی فلم اداکار ہتیش کنوڈیا اور بی جے پی ایم پی پربھات سنہا چوہان کی بہو سمن پروین سنہا چوہان کے نام شامل ہیں۔ امیت چودھری نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کراس ووٹ کے الزام کے بعد کانگریس رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہیں گاندھی نگر کے حلقہ مناسا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT