Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے اندر عدم رواداری: تھرور لوک سبھا میں ہم جنسی سے متعلق بل مسترد کرنے پر احتجاج

بی جے پی کے اندر عدم رواداری: تھرور لوک سبھا میں ہم جنسی سے متعلق بل مسترد کرنے پر احتجاج

نئی دہلی /18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج کہا کہ حکمراں بی جے پی کے ایک گوشہ میں عدم رواداری دیکھی جا رہی ہے۔ لوک سبھا میں ان کی جانب سے پیش کردہ امتیازی ہم جنسی بل کو مسترد کردینے کے بعد انھوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی میں انتہائی عدم رواداری کا ماحول پایا جاتا ہے۔ خانگی ارکان کی جانب سے پیش کردہ بل میں دفعہ 377 کے لئے ایک نیا متبادل دفعہ بنانے کی درخواست کی گئی تھی، لیکن بی جے پی رکن نشی کانت دوبے نے اعتراض کیا اور کہا کہ ان کا یہ اعتراض کسی مذہب، وید اور پُران کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ میں نے بل تعارف کرانے کا عہد کیا تھا، لیکن بدبختی کی بات ہے کہ بی جے پی نے اسے مسترد کردیا۔ کانگریس لیڈر سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ اس بل کو دوبارہ پیش کریں گے۔ بل کی پیشکشی کے بعد سب سے زیادہ اعتراض بی جے پی ارکان کی جانب سے کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT