Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا: بی ایس پی

بی جے پی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا: بی ایس پی

فیروزآباد۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں بی جے پی کی ہزیمت پر سماج وادی پارٹی نے آج کہا کہ ملک بھر میں عوام کے موڈ میں تبدیلی خوش آئند ہے کیونکہ عوام نے بہت جلد محسوس کرلیا کہ زعفرانی پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آمریت کے خلاف عوام کے فیصلہ میں عام

فیروزآباد۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی انتخابات میں بی جے پی کی ہزیمت پر سماج وادی پارٹی نے آج کہا کہ ملک بھر میں عوام کے موڈ میں تبدیلی خوش آئند ہے کیونکہ عوام نے بہت جلد محسوس کرلیا کہ زعفرانی پارٹی صرف جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو آمریت کے خلاف عوام کے فیصلہ میں عام آدمی پارٹی کا اہم عنصر کارگر ثابت ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات سے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جبکہ مرکز میں اقتدار میں آکر9ماہ کا عرصہ گذر چکا ۔ ایس پی کے ایک اور سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جھوٹے وعدے کرکے مرکز میں برسر اقتدار آئی لیکن اب اس کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور دہلی کے عوام نے بی جے پی کو ایکسر مسترد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT