Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا احتجاج

بی جے پی کے خلاف تلنگانہ کانگریس کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 10کٹوبر (سیاست نیوز ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ پر تلنگانہ کانگریس کی جانب سے شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پرشدید احتجاج کیا گیا۔اس موقع پرکانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے بی جے پی ہٹاو دیش بچاو کے نعرے لگائے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور امیت شاہ ملک کے تمام لیڈران پر بدعنوانی کے الزامات لگارہے ہیں اور سی بی آئی و انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے لیکن امیت شاہ کے بیٹے کے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ کے سامنے آنے پر خاموشی اختیار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ 2004میں امیت شاہ کے بیٹے کی ٹمپل انٹر پرائزس نامی کمپنی قائم کی گئی تھی ۔2013-14میں اس کی جملہ آمدنی 50ہزار روپئے تھی ۔ایک سال میں اس کی آمدنی 80کروڑروپئے کیسے ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت نہیں مل رہی ہے لیکن امیت شاہ کو زراعت سے آمدنی کا دعوی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر وزیراعظم مودی اپنی زبان کھولیں۔

TOPPOPULARRECENT