Monday , October 22 2018
Home / Top Stories / بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی دفعہ 35اے کے حق میں بولنے لگے ‘ محبوبہ مفتی کا اظہار مسرت

بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی دفعہ 35اے کے حق میں بولنے لگے ‘ محبوبہ مفتی کا اظہار مسرت

سری نگر۔ پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی( پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ممبران اسمبلی راجیش گپتا اور ڈاکٹر گگن بھگت کی طرف سے دفعہ 35اے کے حق میں دئے گئے بیانات پراپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے لئے اٹھنے والی آواز کو اس کسی مخصوص علاقہ تک محدود نہیں رہی ہے۔

محترمہ مفتی نے ہفتہکے روز مائیکر و بلاگنگ ویب سائیڈ ٹوئٹر پر لکھا مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی ہے کہ بی جے پی کے دوممبران اسمبلی راجیش گپتا او رڈاکٹر گگن بھگت نے دفعہ 35اے کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کیلئے اٹھنے والی آواز اب کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں رہی ہے۔

ریاستی عوام اس کی اہمیت او رتقدس سے بخوبی واقف ہیں۔ سابق وزیراعلی نے کہاکہ ہم اپنی سیاسی او ردیگر وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جموں او رکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے لئے ایک صف میں کھڑے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT