Tuesday , December 18 2018

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و اسمبلی حملہ کے الزام سے بری

دربھنگہ ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد اور دیگر 5 کو ایک عدالت نے دربھنگہ ٹاون میں 14 سال قبل الیکٹرسٹی آفس پر حملہ کے کیس میں آج بری کردیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کشور سنہا نے مطلوبہ ثبوت دستیاب نہ ہونے پر آزاد اور دیگر 5 کو مذکورہ کیس میں باعزت بری کردیا ۔ سرکاری وکیل شیلندر کمار نے بتایا کہ دربھگنہ ٹاون کے

دربھنگہ ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد اور دیگر 5 کو ایک عدالت نے دربھنگہ ٹاون میں 14 سال قبل الیکٹرسٹی آفس پر حملہ کے کیس میں آج بری کردیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کشور سنہا نے مطلوبہ ثبوت دستیاب نہ ہونے پر آزاد اور دیگر 5 کو مذکورہ کیس میں باعزت بری کردیا ۔ سرکاری وکیل شیلندر کمار نے بتایا کہ دربھگنہ ٹاون کے علاقہ مرزا پور میں واقع الیکٹریسٹی آفس میں کیرتی آزاد اور دیگر 5 بی جے پی کارکنوں بشمول سنجے سروگی نے 23 مئی 2001کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑپھوڑ کردی تھی اور آفس عملہ کو فرائض انجام دینے سے روک دیا تھا ۔ بی جے پی قائدین اس وقت دربھنگہ ٹاون میں برقی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ واضح رہے کہ کیرتی آزاد دربھنگہ لوک سبھا حلقہ سے تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں جب کہ سنجے سرگوئی دربھنگہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT