Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے سونیا اور راہول گاندھی سے رابرٹ وڈرا پر الزامات کے بارے میں سوال

بی جے پی کے سونیا اور راہول گاندھی سے رابرٹ وڈرا پر الزامات کے بارے میں سوال

نئی دہلی۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے ان سے ذرائع ابلاغ کی اس خبر پر اپنی مہر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا جس کے بموجب رابرٹ وڈرا کے مفرور ہتھیاروں کے ڈیلر سنجے بھنڈاری سے روابط ہیں۔ رابرٹ وڈرا نے ذرائع ابلاغ کی خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان الزامات کی تحقیقات کروانی چاہئیں۔ قبل ازیں بی جے پی کی سینئر رہنما اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ سنجے بھنڈاری مفرور قرار دیا جا چکا ہے اور واڈرا کے اس سے تعلقات ہیں۔کانگریس کی قیادت اس معاملے میں مسٹر واڈرا ذاتی حیثیت سے ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT