Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری

بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری

حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے دفتر کمشنر پولیس میں بھوک ہڑتال کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو آج صبح احتیاطی گرفتاری کے تحت حراست میں لے لیا اور بولارم پولیس اسٹیشن سکندرآباد کو منتقل کیا گیا۔ راجہ سنگھ نے کل ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں اپنے حامیوں کے خلاف افضل گنج اور شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشنوں میں بڑے جانوروں کی منتقلی سے متعلق مقدمات درج کئے جانے کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے پولیس کو ان مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کیلئے کہا تھا ورنہ وہ دفتر کمشنر پولیس واقع بشیر باغ میں صبح 10 بجے بھوک ہڑتال کا آغاز کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے کل رات دیر گئے راجہ سنگھ کے مکان کا محاصرہ کرلیا تھا اور آج صبح اپنے مکان سے نکلنے کی کوشش پرراجہ سنگھ کی احتیاطی گرفتاری عمل میں لائی۔

TOPPOPULARRECENT