Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی ہندو قوم کو فروغ دے رہی ہے ،این سی ٹی سی پر حکومت پر کانگریس کی تنقید،لولی کے خلاف امیدوار کا اعلان

بی جے پی ہندو قوم کو فروغ دے رہی ہے ،این سی ٹی سی پر حکومت پر کانگریس کی تنقید،لولی کے خلاف امیدوار کا اعلان

شیلانگ / نئی دہلی 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت ملک کو ’’ہندوقوم ‘‘ کا ملک بنادینا چاہتی ہے اور اس طرح دستور کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری وی نارائن سوامی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرزم ہمارے دستور کی کلید ہے ۔ بی جے پی زیر قیادت حکومت مرکز میں مکمل طور پر دستور کی تحقیر کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اس کام کیلئے وہ سخت گیر ہندو گروپس جیسے آر ایس ایس کا استعمال کررہی ہے اور کھل کر چاہتی ہے کہ مختلف مذاہب کے عوام ہندو دھرم قبول کرلیں ۔ انہو ںنے کہا کہ اس کی بہترین مثال یہ ہے کہ دہلی کے گرجا گھر جنہیں فرقہ وارانہ عناصر کی حوصلہ افزائی کرنے والے سمجھا جارہا تھا مرکز میں بی جے پی حکومت کے فرقہ پرست عناصر کی تائید کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد بختی سے وزیراعظم جو ترقیاتی ایجنڈہ کی بات کررہے تھے فرقہ پرست ایجنڈہ پر خاموش ہیں ۔ انہو ںنے مزید الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت اور نریندر مودی نے کئی تیقنات دیئے تھے لیکن ان میں سے ایک پر بھی عمل آوری نہیں کی گئی ۔دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ کانگریس ایک وزیر کے تبصرے پر کہ قومی انسداد دہشت گردی مرکز ملک گیر وفاقی ڈھانچہ کو نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ ایک اور کھلم کھلا اپنا موقف برعکس کرلینے کی مثال ہے ۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر ارویندر سنگھ لولی کے ایک قریبی ساتھی سریندر پرکاش شرما کو آج پارٹی کی جانب سے گاندھی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔ اس فیصلہ کا اعلان سینئر کانگریس قائد اور انچارج پارٹی امور دہلی پی سی چاکو نے کیا ۔ دو دن قبل لولی نے کانگریس سے ترک تعلق کرتے ہوئے گاندھی نگر سے بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ پارٹی نے میناکشی چنڈیلا کو پارٹی امیدوار برائے راجوری گارڈن بھی مقرر کیا ۔ قبل ازیں دھنوتی چنڈیلا اس نشست کیلئے پارٹی امیدوار تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT