Thursday , January 17 2019

بی جے پی ہیڈکوارٹرس سنسان، جشن کی تیاریاں رائیگاں

نئی دہلی 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹرز آج نسبتاً سنسان منظر پیش کررہا تھا تاہم کانگریس کے کارکنوں نے اپنے ہیڈکوارٹرز پر راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اس پارٹی کے بہتر مظاہرہ کا جشن منایا۔ بی جے پی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہلی پولیس کی طرف سے احتیاطی طور پر راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں تاکہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد پارٹی ورکرس کی متوقع آمد اور ہجوم سے نمٹا جاسکے۔ تاہم دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈکوارٹرز پر اس کے کارکن نہیں آئے اس کے برخلاف اکبر روڈ پر واقع کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹرز پر اس کی کامیابی کا زبردست جشن منایا گیا۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کو فتح حاصل ہوچکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی سے سخت مقابلہ رہا۔ بی جے پی تاحال تمام ریاستوں میں برسر اقتدار ہے لیکن اب راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کا قبضہ متوقع ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT