Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی یوتھ لیڈر کا قتل

بی جے پی یوتھ لیڈر کا قتل

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے یوتھ ونگ لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد الہ آباد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ لیڈر ویمل پانڈے کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ جیسے ہی ان کے قتل کی خبرعام ہوئی، برہم پارٹی ورکرس، حامی اور ارکان خاندان کی بڑی تعداد نے ڈائگناسٹک سنٹر میں توڑپھ

لکھنؤ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے یوتھ ونگ لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد الہ آباد شہر میں کشیدگی پھیل گئی۔ کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ لیڈر ویمل پانڈے کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ جیسے ہی ان کے قتل کی خبرعام ہوئی، برہم پارٹی ورکرس، حامی اور ارکان خاندان کی بڑی تعداد نے ڈائگناسٹک سنٹر میں توڑپھوڑ مچائی اور کئی مقامات پر ٹریفک روک دی۔ 26 سالہ قائد بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے نائب صدر تھے۔ دریں اثنا پولیس نے بتایا کہ شہر میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

TOPPOPULARRECENT