Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / بی جے پی یکساں سیول کوڈ کے حق میں

بی جے پی یکساں سیول کوڈ کے حق میں

ایس پی اور بی ایس پی ایک ہی سکہ کے دو رخ، صدر بی جے پی امیت شاہ کا خطاب

جھانسی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کو دولت مند ترین ریاست میں تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کو کوڑے دان میں پھینک دیں۔ وہ زعفرانی جماعت کی حکومت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے آج یہاں پریورتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی بہت ہوچکا۔ آپ نے انہیں کافی مواقع دیئے، اب برائے مہربانی ان دو جماعتوں کو کوڑے دان میں پھینک کر بی جے پی حکومت کی تشکیل کو یقینی بنائیں۔ وہ اس بات کا وعدہ کرتے ہیں کہ بی جے پی ایک مرتبہ اقتدار پر آتے ہی اترپردیش دولت مند ترین ریاست بن جائے گی۔ عوامی دولت کی لوٹ کھسوٹ نہیں ہوگی، کوئی اسکامس نہیں ہوں گے۔ جیسا کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی دورِ حکومت میں کئی سال سے آپ دیکھتے آرہے ہیں۔ انہوں نے بندیل کھنڈ جو جھانسی کا ایک حصہ ہے، قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور بی جے پی اقتدار پر آنے کی صورت میں یہاں کوئی غیرقانونی کانکنی نہیں ہوگی۔ بی جے پی زیرقیادت حکومت مرکز میں موجود ہے ، اس کے ساتھ ریاست بھی اسی وقت  ترقی کرسکتی ہے جب یہاں بی جے پی حکومت ہو۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کی صورت میں کرپشن ماضی کا حصہ بن جائے گا۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی یہ کہتی ہیں کہ سماج وادی پارٹی بہتر نہیں لہذا بی ایس پی کو موقع دیں لیکن وہ عوام سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ایس پی اور بی ایس پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں اور وہ کبھی بھی اچھے نتائج برآمد نہیں کرسکتے۔ امیت شاہ نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی دور اقتدار میں کبھی بہتر لا اینڈ آرڈر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ، یکساں سیول کوڈ کے حق میں ہے اور اس نے طلاق ثلاثہ کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس ، ایس پی اور بی ایس پی سے اس بارے میں موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT