Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ آر ایس ایس غلبہ سے بہار کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی تباہ : کانگریس

بی جے پی ۔ آر ایس ایس غلبہ سے بہار کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی تباہ : کانگریس

پٹنہ ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے مشترکہ بڑھتے ہوئے غلبہ سے بہار کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی تباہ ہوگئی ہے اور چیف منسٹر بے بسی ظاہر کررہے ہیں۔ صدر بہار پردیش کانگریس کمیٹی نے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی جس میں قصبہ اورنگ آباد میں دو فرقوں کے درمیان رام نومی جلوس کے دوران اتوار کو تصادم کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گورنر نے تیقن دیا کہ کانگریس کے اندیشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم یہ مستحکم احساس ظاہر کیا کہ بہار کی فضاء زہریلی ہوگئی ہے جو بی جے پی اور آر ایس ایس کے مشترکہ غلبہ کا نتیجہ ہے جو ریاست کو اپنی نوعیت کی سیاست کیلئے بطور تجربہ گاہ استعمال کررہے ہیں۔ کارگذار صدر بہار پردیش کانگریس کوکب قادری نے گورنر کے سامنے یہ بیان دیا کہ اطلاعات کے بموجب مگڈھ کے علاقہ میں کبھی فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا نہیں ہوئی تھی لیکن رام نومی سے قبل ریاست بہار میں ایسا ہوگیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT