بی جے پی ۔ سینا رابطہ پیانل

ناگپور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور شیوسینا حکومت میں شامل دو بڑی زعفرانی جماعتوں کے درمیان بہتر رابطے کیلئے اندرون ایک ہفتہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم کریں گے، صدر مہاراشٹرا بی جے پی راؤ صاحب دانوے نے آج یہاں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دونوں شراکت دار بالخصوص بی جے پی کا تاثر ہے کہ اِس طرح کا رابطہ ناگزیر ہے کیونکہ وقفہ وقفہ سے سینا کی جانب سے حکومت کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے اور چند بی جے پی قائدین جوابی حملے بھی کررہے ہیں۔ دانوے نے جو اِس خطہ کے پارٹی ورکرس کے ساتھ رابطہ کے لئے یہاں آئے ہیں، کہاکہ اِس کمیٹی میں دونوں پارٹی کے 5 تا 6 ارکان شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT