Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ سینا میں نشستوں کی عنقریب تقسیم: روڈی

بی جے پی ۔ سینا میں نشستوں کی عنقریب تقسیم: روڈی

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان مہاراشٹرا اسمبلی چناؤ کے لئے نشستوں کی تقسیم کے بارے میں جاری تعطل کے درمیان بی جے پی ایم پی راجیو پرتاپ روڈی نے آج کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور عنقریب نتیجہ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پرانے حلیف شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو اسمبلی چناؤ میں آگے

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان مہاراشٹرا اسمبلی چناؤ کے لئے نشستوں کی تقسیم کے بارے میں جاری تعطل کے درمیان بی جے پی ایم پی راجیو پرتاپ روڈی نے آج کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور عنقریب نتیجہ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پرانے حلیف شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو اسمبلی چناؤ میں آگے بڑھائے گی۔ روڈی جو پارٹی کے مہاراشٹرا امور کے جنرل سکریٹری انچارج ہیں، انہوں نے کہا کہ بات چیت چل رہی ہے اور نتیجہ جلد ہی متوقع ہے۔ دونوں پارٹیوں میں نشستوں کی تقسیم پر سخت رسہ کشی ہورہی ہے جبکہ دونوں نے اس معاملہ میں اٹل موقف اختیار کر رکھا ہے۔ شیوسینا نے 135 نشستیں دینے سے انکار کردیا ہے جو بی جے پی مجوزہ نشستوں کی تقسیم معاہدہ کے تحت طلب کررہی ہے۔ روڈی نے مزید کہا کہ شیوسینا ہماری پرانی حلیف جماعت ہے اور ہم ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اس دوران مختلف قائدین نے مسئلہ پر ملاقات کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT