Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ۔ ٹی آر ایس ساجھے داری کی تردید : دتاتریہ

بی جے پی ۔ ٹی آر ایس ساجھے داری کی تردید : دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر لیبر و ایمپلائمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے آج اس بات کی تردید کیا کہ مرکز کی این ڈی اے زیر قیادت والی بی جے پی حکومت میں تلنگانہ کی ٹی آر ایس پارٹی شامل ہورہی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حالیہ دنوں منظر عام پر آرہی مختلف اطلاعات پر کہا کہ اس طرح کی اطلاعات بے بنیاد ہیں کیوں کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم ہونے کا ایک بہترین موقع ہے ۔ ایسے میں وہ اس طرح کا فیصلہ نہیں کرسکتی ۔ مرکزی وزیر یہاں ڈپٹی ہائی کمشنر کے ساتھ ملاقات کے دوران اخباری نمائندوں سے غیر رسمی طور پر بات کررہے تھے ۔ مسٹر دتاتریہ نے مزید کہا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان نظریات بھی الگ ہیں ایسے میں دونوں پارٹیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تال میل ممکن نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT