Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ۔ ٹی آر ایس میں خفیہ مفاہمت : سدھاکر ریڈی

بی جے پی ۔ ٹی آر ایس میں خفیہ مفاہمت : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے چیف منسٹر سے خواہش کی کہ وہ اے پی تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے دباؤ ڈالنے مرکز کو ایک کل جماعتی وفد لیجائیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سدھاکر ریڈی نے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر کیوں خاموش ہیں جبکہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر مسلسل اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کے سی آر سے کہا کہ ریاست کو مرکز سے ملنے فنڈز پر وائیٹ پیپر جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین بھی ریاست کے مفادات پر خاموش ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی و ٹی آر ایس میں خفیہ مفاہمت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT