Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد برا نہیں : اڈوانی

بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد برا نہیں : اڈوانی

احمد آباد 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی و پی ڈی پی کے درمیان اتحاد برا نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مفتی سعید حکومت نے بی جے پی سے مشاورت کے بغیر جو چند فیصلے کئے ہیں وہ اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر مسئلہ پر بی جے پی کا موقف واضح اور سب کو معلوم ہے

احمد آباد 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی و پی ڈی پی کے درمیان اتحاد برا نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مفتی سعید حکومت نے بی جے پی سے مشاورت کے بغیر جو چند فیصلے کئے ہیں وہ اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر مسئلہ پر بی جے پی کا موقف واضح اور سب کو معلوم ہے ۔ انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ۔ اڈوانی نے جموں و کشمیر میں حکومت کے قیام کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کے تعلق سے استفسار پر کہا کہ کوئی بھی اتحاد برا نہیں ہوتا ۔ تاہم حکومت اپنی اقتدار کی حصہ دار جماعت ( بی جے پی ) سے مشاورت کے بغیر ابتداء میں جو فیصلے کر رہی تھی وہ اچھے نہیں ہیں۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوط حکومت تشکیل دی ہے اور مفتی سعید حکومت کے کچھ فیصلوں پر بی جے پی نے شدید اعتراض کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT