Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / بی جے ڈی حکومت کا ذمہ داریوں سے فرار : بی جے پی

بی جے ڈی حکومت کا ذمہ داریوں سے فرار : بی جے پی

بھوبنیشور ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ اوڈیشہ کی بیجو جتنادل حکومت ذمہ داریوں سے فرار اختیار کررہی ہے اس لئے مقررہ وقت سے 15 دن پہلے ہی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ کاشتکاروں کے مسائل اور دیگر سلگتے مسائل پر مباحث کی اجازت دینے کے بجائے بی جے ڈی حکومت نے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا۔ بی جے پی اوڈیشہ شاخ کے صدر بسنت پانڈا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کاانکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس 30 ڈسمبر کو ختم ہونا چاہئے تھا لیکن حکومت نے کل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے فرار اختیار کیا ہے وہ سلگتے ہوئے مسائل پر سوالات کا جواب نہیں دینا چاہتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT