Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بی سرینواس قتل کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کانگریس کا مطالبہ

بی سرینواس قتل کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کانگریس کا مطالبہ

نلگنڈہ 4 فبروری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس قائدین نے آج الزام عائد کیا کہ ریاست میں غلط افراد حکومت کر رہے ہیں اور یہ بات نلگنڈہ میونسپل صدر نشین بی لکشمی کے شوہر بی سرینواس کے قتل سے ثابت ہوتی ہے ۔ کانگریس کی جانب سے آج بی سرینواس کا تعزیتی جلسہ منعقد ہوا تھا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے نائب صدر ڈاکٹر ملو روی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ہی بی سرینواس کو قتل کروایا ہے کیونکہ انہوں نے ٹی آر ایس میںشمولیت سے انکار کردیا تھا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروائے ۔ سابق رکن اسمبلی ٹی جگا ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کا خاندان زندہ نہیں رہتا اگر کانگریس پارٹی قتل کی حوصلہ افزائی کرتی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور تحقیقاتی عہدیدار حکومت کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT