Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی حکومت کے آگے بے بس:اکرم

بی سی سی آئی حکومت کے آگے بے بس:اکرم

لاہور ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے کرکٹ تعلقات کی بحالی کا تعلق کھلاڑیوں یا عوام کی خواہشات سے نہیں بلکہ حکومتوں کے فیصلوں سے ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا آئی سی سی بہت اچھا کام کر رہی ہے لیکن وہ باہمی سیریز کیلئے ہندوستان کو کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ہو سکتا ہے میں غلط ہوں لیکن یہ میری رائے ہے۔ وسیم اکرم نے کہا باہمی سیریز کیلئے اگر ہندوستانی حکومت نہیں مان رہی تو بی سی سی آئی کچھ نہیں کر سکتا۔کھلاڑیوں کو تو جو بھی حریف ٹیم ملے گی وہ کھیلیں گے۔ بات حکومتوں کی ہے۔ سیاست اپنی جگہ اور کھیل اپنی جگہ۔ میں نے بھی ہندوستان میں 12، 13 سال کام کیا ہے ، بدقسمتی سے پچھلے دو سال سے وہاں نہیں جا سکا۔میرے وہاں بہت دوست ہیں جنہیں میں یادکرتا ہوں ،انہوں نے کہا ہند۔پاک میچز کا کوئی مقابلہ نہیں۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ایشز سیریز کا بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن جہاں ایک ارب لوگ میچ دیکھ رہے ہوں اس میچ کا کو ئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ پی ایس ایل کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ میرا بہت اچھا وقت گزرا، خاندان جیسا ماحول تھا لیکن ملتان سلطانز کیساتھ وابستگی میرا پیشہ وارنہ فیصلہ ہے کیونکہ کوئی بھی نیا کام مجھے بہت پرجوش کر دیتا ہے۔ صفر سے نئی ٹیم کو بنانا، نئے کھلاڑی اور کپتان منتخب کرنا یہ سب آسان نہیں تھا لیکن میں نئی چیزیں کرنا پسند کرتا ہوں۔ یادر ہیکہ سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک عرصہ سے باہمی سیریز نہیں ہورہی ہے حالانکہ آئی سی سی کے ایونٹ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہورہی ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT