Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی سالانہ جنرل میٹنگ غیرمعینہ مدت تک ملتوی

بی سی سی آئی سالانہ جنرل میٹنگ غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سرینواسن کو شرکت کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار
نئی دہلی۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ جو 27 ستمبر کو کولکتہ میں منعقد ہونے والی ہے، غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ بی سی سی آئی کو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا انتظار ہے کہ کیا سابق صدر این سرینواسن کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جاسکتی ہے یا نہیں۔ سالانہ اجلاس کے لئے اب صرف 14 دن باقی ہیں اور بی سی سی آئی دستور کی تعمیل کیلئے اسے ملتوی کرنا ضروری ہوگیا تھا۔ عدالت کی جانب سے وضاحت کے بعد ہی بی سی سی آئی اپنے ارکان کو تقریباً 3 ہفتوں کا وقت دے گی اور اس کے بعد سالانہ جنرل میٹنگ طلب کی جائے گی۔ بی سی سی آئی نے ہفتہ کو ایک درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے یہ وضاحت طلب کی ہے کہ کیا این سرینواسن بحیثیت صدر ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں؟ سرینواسن کی گزشتہ ماہ کولکتہ میں موجودگی کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا کیونکہ کئی ارکان کا یہ احساس تھا کہ ان کی موجودگی تحقیر عدالت کے مترادف ہوگی۔ بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا نے ورکنگ کمیٹی اجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT