Saturday , December 15 2018

بی سی سی آئی سے ملحقہ یونٹس کو وصولیات میں کمی ہوگی

نئی دہلی۔ 26 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے ملحقہ یونٹس کیلئے خراب خبر ہے کیونکہ انھیں اسپانسر شپ اور میڈیا رائیٹس کی رقومات میں کٹوتی ہوجانے کے سبب اب حاصل ہونے والی وصولیات میں نمایاں کمی ہوجائے گی ، فینانس کمیٹی کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی جو آج چینائی میں پیش کی گئی ۔ آج کی فینانس کمیٹی میٹنگ کا نمایاں واقعہ سابق بی سی سی آئی سکریٹری نرنجن شاہ اور ودربھ سی اے کے نمائندے کشور دیوانی کا اعتراض رہا کہ انھیں سالانہ کھاتوں کی کاپی قبل از وقت نہیں دکھائی گئی ، جس پر تجزیہ اور ضروری غور وخوض ہوسکتا تھا ۔ فینانس کمیٹی کے معتبر ذرائع نے کہاکہ ملحقہ یونٹس کو رقومات کے اُن کے حصہ میں لگ بھگ 14 کروڑ روپئے کی کمی ہوجائے گی ۔ گزشتہ سال زیادہ تر ملحقہ یونٹس کو بی سی سی آئی سے 32 تا 34 کروڑ روپئے حاصل ہوئے جس کا انحصار بین الاقوامی میچس کی میزبانی اور بعد دیگر عوامل پر رہا ۔

TOPPOPULARRECENT