Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی مشکل دور سے دوچار : منوہر

بی سی سی آئی مشکل دور سے دوچار : منوہر

ممبئی ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر نے بورڈ کے ممبرز سے اس کی 86 ویں اے جی ایم سے قبل دلسوز اپیل کی تھی کہ بعض فیصلوں پر اُن کی بھرپور تائید و حمایت درکار ہے، جو اُن کے مطابق بورڈ کی خودمختاری کو اس مشکل دور میں محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔ منوہر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں تحریر کیا: ’’صدر کی حیثیت سے میری دوسری میعاد زیادہ چیلنج بھری ہے کیونکہ بورڈ مشکل وقتوں سے گزر رہا ہے۔ یہ تمام ممبرز کیلئے ضروری ہے کہ بعض فیصلوں کی حمایت کریں جن کی اس اعتبار سے ضرورت ہے کہ بورڈ کی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں اس کے مفاد کا تحفظ کیا جاسکے۔‘‘ انھوں نے مشکل وقتوں کا بھی ذکر کیا جو بی سی سی آئی کو درپیش ہیں، جو ظاہر طور پر 2013ء آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا حوالہ ہے جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے انکوائری کیلئے جسٹس مڈگل پیانل اور پھر سزا کے تعین کیلئے جسٹس لودھا پیانل کی تشکیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT