Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا 28 اگسٹ کو کولکتہ میں اجلاس

بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا 28 اگسٹ کو کولکتہ میں اجلاس

ممبئی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا 28 اگسٹ کو کولکتہ میں اجلاس ہوگا جس میں راجیو شکلا کی قیادت والے آئی پی ایل ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور اس کی سفارشات کے بشمول مختلف امور کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پی وی شیٹی نے کہا کہ بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 28 اگسٹ کو کولکتہ میں منعقد ہوگا اور اس کی نوٹس انہیں مل گئی ہے ۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کی مستقل رکن ہے ۔ آئی پی ایل ورکنگ گروپ راجیو شکلا کے علاوہ بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر ‘ خازن انیرودھ چودرھی اور سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی پر مشتمل ہے جبکہ بورڈ کے مشیر قانونی یو این بنرجی کو بھی اس میں شامل کیا گیا تھا ۔ کمیٹی کو چھ ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے آئندہ سال کے آئی پی ایل کیلئے سفارشتا کرنے کو کہا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT