Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی ویب سائیٹ آف لائن

بی سی سی آئی ویب سائیٹ آف لائن

نئی دہلی۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے کرکٹ کا سب سے مالدار بورڈ بی سی سی آئی کے اپنے آفیشیل ویب سائیٹ www.bcci.tv.in کے ڈومین کو وقت مقررہ کے اندر تجدید نہ کرنے کی وجہ سے آف لائن کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے ڈومین کی آخری تاریخ 2 فروری 2006ء سے 2 فروری 2019ء تک تھی اور اس کے تجدید کاری کی تاریخ 3 فروری 2018ء تھی لہذا بورڈ کے ویب سائیٹ اتوار کی شام تک ہی کام کرے گی۔ معلوم ہو کہ بورڈ کی ویب سائیٹ براہ راست اسکور کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت کے تحت یہاں سے اہم دستاویز بھی حاصل کئے جاتے ہیں۔ اب جبکہ بورڈ کی ویب سائیٹ کی تجدید کاری نہیں ہوپائی ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ بورڈ اب کیا اقدام کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT