Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی پر لودھا کمیٹی کی سفارش کی خلاف ورزی کا الزام

بی سی سی آئی پر لودھا کمیٹی کی سفارش کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی ۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ایک غیر مسلمہ کرکٹ اسوسی ایشن نے اپنے حریف بہار کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات سے متعلق بی سی سی آئی کے اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دراصل لودھا کمیٹی کی سفارشات کو سبوتاج کرنے کی ایک کوشش ہیں ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے مقررکردہ لودھا کمیٹی نے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارش کی تھی اور بی سی سی آئی میں ردوبدل پر زور دیا تھا اور یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ وزراء کو کرکٹ سے متعلق عہدوں پر فائز ہونے سے باز رکھا جائے نیز عہدیداروں کی حد عمر مقرر کی جائے اور کرکٹ میچوں پر بیٹنگ کو قانونی طور پر جائز قرار دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT